Sunday , January 21 2018
Home / جرائم و حادثات / گھریلو مسائل و پریشانیوں میں مبتلا شخص کی خودسوزی

گھریلو مسائل و پریشانیوں میں مبتلا شخص کی خودسوزی

حیدرآباد /8 جنوری ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک 38 سالہ شخص نے خودسوزی کرلی جو گھریلو مسائل اور پریشانیوں سے دو چار تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ راجو نے جو دودھ کا کاروبار کرتا تھا ۔ کانتالہ پور میں رہتا تھا ۔ بچپن میں اس کے والدین کا انتقال ہوچکا تھا اور حالیہ دنوں اس کے بھائی کی موت ہوگئی تھی اور بھائی کے بچیوں کی ذمہ داری اور ایک غیر شادی شدہ بہن کی ذمہ داری اس کے سر تھی ۔ گھریلو اخراجات اور پریشانیوں سے وہ تنگ آچکا تھا ۔ جس نے بالا آخر انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی ۔ پولیس کوکٹ پلی نے یہ بات بتائی اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT