Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / گھریلو مسائل و پریشانیوں پر 2 افراد کی خودکشی

گھریلو مسائل و پریشانیوں پر 2 افراد کی خودکشی

حیدرآباد۔ 14 اپریل (سیاست نیوز) ماریڈ پلی اور دوما پولیس حدود میں مالی پریشانیوں اور گھریلو مسائل سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی۔ ماریڈپلی پولیس کے مطابق 30 سالہ راجو جو سنجویا نگر کے ساکن ویریشم کا بیٹا تھا، پیشہ سے لیبر بتایا گیا ہے۔ وہ ماریڈپلی میں رہتا تھا۔ مالی پریشانیوں سے تنگ آکر اس نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ دوما پولیس کے مطابق 55 سالہ انتتمایا جو پیشہ سے کسان ، دوما کا ساکن بتایا گیا ہے۔ اس نے مقامی افراد سے قرض حاصل کیا تھا اور شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے 11 اپریل کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT