Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / گھریلو مسائل کا شکار شخص کی خودسوزی

گھریلو مسائل کا شکار شخص کی خودسوزی

حیدرآباد ۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) محبت کی شادی کے بعد والدین کی بے رخی سے دلبرداشتہ گھریلو مسائل کا شکار ایک شخص نے خودسوزی کرلی۔ یہ واقعہ صنعت نگر پولیس حدود میں پیش آیا، جہاں 28 سالہ کرن نے یہ انتہائی اقدام کرلیا۔ کرن فتح نگر صنعت نگر کا ساکن تھا جو پیشہ سے کوریئر بوائے بتایا گیا ہے۔ اس نے گذشتہ سال ایک لڑکی سے عاشقی کے بعد شادی کرلی تھی

حیدرآباد ۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) محبت کی شادی کے بعد والدین کی بے رخی سے دلبرداشتہ گھریلو مسائل کا شکار ایک شخص نے خودسوزی کرلی۔ یہ واقعہ صنعت نگر پولیس حدود میں پیش آیا، جہاں 28 سالہ کرن نے یہ انتہائی اقدام کرلیا۔ کرن فتح نگر صنعت نگر کا ساکن تھا جو پیشہ سے کوریئر بوائے بتایا گیا ہے۔ اس نے گذشتہ سال ایک لڑکی سے عاشقی کے بعد شادی کرلی تھی۔ کرن نے بین طبقائی شادی کی تھی۔ اس شادی سے اس کے رشتہ دار ناراض تھے اور بالخصوص والدین نے بے رخی اختیار کرلی تھی، جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے 11 مارچ کو اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگا لیا تھا جس کی کل رات ہاسپٹل میں موت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT