Thursday , November 23 2017
Home / خواتین کا صفحہ / گھریلو ٹوٹکے

گھریلو ٹوٹکے

٭ اگر کسی پر کاجل کا داغ پڑجائے تو متاثرہ حصے کو نیم گرم پانی میں بھگودیں پھر تقریباً ایک پاؤ پانی میں دو چمچ نمک ملا کر اس سے دھولیں داغ مٹ جائے گا ۔
٭ دروازوں اور کھڑکیوں کے شیشے یا آئینے صاف کرنے کیلئے ایک گیلن پانی میں ایک چوتھائی کپ سفید سرکہ اور ایک کھانے کا چمچہ لکویڈ ڈٹرجنٹ ملائیں اور اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اسفنج کی مدد سے مطلوبہ شیشوں کی صفائی کرلیں۔
٭ برتن دھونے کا محلول گھر پر بنانے کیلئے ایک کپ گیکنگ سوڈا، ایک کپ بوریکس پاؤڈر اور ایک کپ پانی کو اچھی طرح مکس کریں اور اس محلول میں چند قطرے لیمن ایسنشل آئیل شامل کرلیں۔ بہترین ڈش واشنگ ڈٹرجنٹ تیار ہے، اسے کسی صاف بوتل میں بھریں اور مضبوطی سے ڈھکن بند کرکے رکھ لیں۔ بوقت ضرورت دو سے تین کھانے کے چمچے محلول نکالیں اور سارے برتن دھو ڈالیں۔

TOPPOPULARRECENT