Thursday , December 14 2017
Home / خواتین کا صفحہ / گھریلو ٹوٹکے

گھریلو ٹوٹکے

٭ الماری میں بھوسے میں علحدہ علحدہ سیب رکھنے سے تازہ رہتے ہیں جبکہ بغیر کٹے سیبوں کی دل کشی برقرار رکھنے کیلئے ان پر عرق لیموں چھڑک دیا جائے تو سیبوں پر داغ اور جھریاں نہیں پڑتیں جبکہ کٹے ہوئے سیبوں کو نمکین پانی میں کاٹ کر رکھنے سے سیب لال نہیں پڑتے ۔
٭ سالن  اگر پتلا رہ جائے تو اس میں 5 تا 6 عدد کاجو یا بادام کا پیسٹ شامل کریں ۔  سالن گاڑھا اور خوش ذائقہ ہوجائے گا ۔
٭ گریوی سے زائد پانی خشک کر نے کیلئے چائے کے دو چمچ خشخاش توے پر ہلکاسا بھون لیں اب اس کی پیسٹ بنا کر سالن میں شامل کریں اور ہلکی آنچ پر پکائیں ۔ سالن گاڑھا ہوجائیگا۔
٭ پکوڑوں کو نرم بنانے کیلئے اس کے آمیزے میں 2 چائے کے چمچ گرم تیل شامل کریں ۔
٭سخت پنیر کو نرم کرنے کیلئے کچھ دیر تک ہلکے گرم پانی میں رکھ دیں ۔

TOPPOPULARRECENT