Sunday , November 19 2017
Home / خواتین کا صفحہ / گھریلو ٹوٹکے

گھریلو ٹوٹکے

سستی بھگانے کا طریقہ : ناشتے کے بعد ایک کھانے کا چمچ دہی کھا لیا جائے تو آپ کو سارا دن تھکن کا احساس نہیں ہوگا۔
ایلمونیم کے برتن اور پانی : بہت سی خواتین یہ شکایت کرتی ہیں کہ ایلمونیم کے برتن میں پانی اُبالنے کے بعد پانی کا رنگ کالا ہوجاتا ہے۔ اگر اُبالنے سے پہلے پانی میں تھوڑا سا سفید سرکہ ڈال دیا جائے تو پانی کالا نہیں ہوگا۔
آواز کا جکڑنا :اگر کسی کی آواز جکڑ جائے تو ایک چائے کا چمچ سونف ایک گلاس گرم پانی میں ڈال کر رکھ دیں اور تھوڑی دیر بعد چھان کر پانی پی لیں آواز کھل جائے گی۔
رائی کی حفاظت :پسی ہوئی رائی پلاسٹک کے ڈبے میں بند کرکے فریزر میں رکھ دیں، کئی دن تک گھن نہیں لگے گا۔
روٹی کی تازگی کیسے برقرار رکھیں :روٹی کے برتن میں چھوٹا سا ادرک کا ٹکڑا رکھ دیں تو روٹی دن بھر تازہ رہے گی۔
چوٹ میں فوری آرام :اگر کسی کو چوٹ لگ جائے تو فوراً ایک کپ گرم دودھ میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی ملاکر پی لیں آپ آرام محسوس کریں گے۔
٭٭٭٭٭٭

TOPPOPULARRECENT