Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / گھریلو کرکٹ میں اصلاح ضروری:متھالی راج

گھریلو کرکٹ میں اصلاح ضروری:متھالی راج

ممبئی۔21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی خاتون کرکٹ ونڈے ٹیم کی کپتان متھالی راج نے کہا کہ ملک میں مردوں کی طرح خواتین کے لئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) جیسے ٹورنمنٹ کا انعقاد کرنے سے قبل گھریلو سطح پر خواتین کی کرکٹ میں اصلاح کی ضرورت ہے ۔بی سی سی آئی اگلے مہینے اپریل میں آئی پی ایل کے 11 ویں ایڈیشن سے قبل خواتین کے لئے بھی نمائشی میچ کا انعقاد کرے گا۔ ہندوستانی خواتین کے گزشتہ برس ورلڈ کپ میں فائنل تک پہنچنے اور ٹورنمنٹ میں بہترین کارکردگی کے بعد خواتین کرکٹ کے سلسلے میں بھی بورڈ کافی محتاط نظر آرہا ہے ۔ متھالی نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں خواتین کی لیگ شروع کرنے سے قبل گھریلو سطح پر خواتین کے کھیل کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس بارے میں سوال پر کپتان نے کہا کہ آئی پی ایل جیسے کسی بھی ٹورنمنٹ کے لئے پہلے آپ کے پاس کھلاڑیوں کا پول ہونا چاہیے ۔ میں نے پہلے ہی کہا ہے کہ خواتین اے ٹیم میں بھی ہمیں کچھ اچھی کھلاڑیوں کی ضرورت ہے ۔ جب ہمارے پاس باصلاحیت کھلاڑی ہوں گی تب ہی آئی پی ایل جیسا ٹورنمنٹ کھیلا جاسکتا ہے ۔آپ کو گھریلو کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہوتا ہے لیکن گھریلو اور بین الاقوامی کھلاڑیوں میں کافی فرق ہوتا ہے اور اس سے بھی خواتین کرکٹ کو زیادہ آگے بڑھانے میں مشکلات آتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT