گھر سے فرار کمسن لڑکا والدین کے حوالے

حیدرآباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) نامپلی ریلوے پولیس نے ایک کمسن کو ان کے رشتہ داروں کے حوالے کردیا ۔ جو 64 ہزار کی رقم لیکر گھر سے فرار ہوگیا تھا ۔ سب انسپکٹر محمد ابراہیم نے شک کی بنیاد پر 11 سالہ کارتیکیا سے پوچھ تاچھ کی اور ان کے قبضہ سے 64 ہزار 800 روپئے کی رقم برآمد کی اور لڑکے کو اپنی نگرانی میں رکھا ۔ انہوں نے بتایا کہ کارتیکیا جو کینگیری ضلع اونگول علاقہ کیس اکن وینکٹیشورلو کا بیٹا تھا ۔ کل اپنے مکان سے رقم لیکر فرار ہوگیا تھا اور برائے بس امبلی بن بس اسٹیشن پہونچا اور وہاں سے کس طرح خیرات آباد ریلوے اسٹیشن پہونچ گیا ۔ جہاں ریلوے پولیس نے اس کمسن پر توجہ مرکوز کی ۔ سب انسپکٹر ابراہیم نے بتایا کہ کنگیری کے سرکل انسپکٹر سے بات چیت کے بعد کارتکیا کو اس کے والدین کے حوالے کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT