Monday , December 18 2017
Home / دنیا / گھر میں تیار کی گئی گھڑی کو بم سمجھ کر مسلم طالب علم معطل

گھر میں تیار کی گئی گھڑی کو بم سمجھ کر مسلم طالب علم معطل

ہوسٹن 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 14 سالہ مسلم لڑکے کو نہ صرف یہ کہ اسکول سے معطل کردیا گیا بلکہ پولیس نے اسے گرفتار بھی کرلیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے ہی گھر میں تیار کی گئی ایک ٹائم پیس (ٹیبل پر رکھی جانے والی گھڑی) اسکول لے جاکر سب کو بتائی لیکن وہ بالکل کسی ٹائم بم کی طرح نظر آرہی تھی۔ ٹیچرس نے یہ شکایت کی کہ ٹائم پیس کسی دھماکو آلہ سے مماثلت رکھتی تھی جس سے اسکول میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ امریکہ میں لوگ پہلے اسلاموفوبیا (اسلام کے خوف) میں مبتلا ہیں اور اس واقعہ نے سونے پر سہاگہ کا کام کیا۔ نویں جماعت میں زیرتعلیم احمد محمد کا تعلق ٹیکساس کے مقام ارونگ سے ہے۔ اس لڑکے کی خوبی یہ ہے کہ یہ اپنا ریڈیو اور گھر کے دیگر الیکٹرانک ساز و سامان کی مرمت خود ہی کرلیتا ہے۔ اُسے یہ خیال تھا کہ اگر وہ گھڑی بناکر اپنے ٹیچرس کو دکھائے گا تو اس کی خوب تعریف کی جائے گیاس نے سوچ لیا تھا کہ انجینئرنگ ٹیچر کو گھڑی ضرور بتائے گا لیکن نتیجہ اُلٹا ہوا۔

TOPPOPULARRECENT