Thursday , April 26 2018
Home / جرائم و حادثات / گھر میں جبراً داخل ہونے پر خاتون کیخلاف مقدمہ

گھر میں جبراً داخل ہونے پر خاتون کیخلاف مقدمہ

حیدرآباد ۔ /19 نومبر (سیاست نیوز) لنگر حوض پولیس نے قومی سیاسی پارٹی سے تعلق رکھنے والی عظمیٰ شاکر کے خلاف مکان میں جبراً داخل ہونے اور دھمکانے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ عظمیٰ شاکر نے لنگر حوض نانل نگر اویلان اپارٹمنٹ میں مقیم محمد ساجد حسین کے مکان پر اپنے حامیوں کے ہمراہ پہونچ کر ان کی بہو کے ازدواجی زندگی میں اختلافات سے متعلق تفصیلات حاصل کرنے کے بہانے وہاں پہونچ کر مسٹر ساجد حسین اور ان کے دیگر افراد خاندان کو مبینہ طور پر زدوکوب کیا اور انہیں دھمکایا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس آصف نگر مسٹر کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ عظمی شاکر اور ان کے حامی درخواست گزار کے فلیٹ پر پہونچ کر ہنگامہ آرائی کی اور بعد ازاں انہیں زدوکوب بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ازدواجی زندگی میں اختلافات کی کونسلنگ کا عظمی شاکر کو کوئی حق نہیں ہے اور صرف وویمن پولیس ہی اس مسئلہ کی یکسوئی کا اختیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے اور سی سی ٹی وی کے فوٹیج کی مدد سے شواہد اکٹھا کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT