Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گھر کے تمام مستحق افراد کو وظائف منظور کرنے کا مطالبہ

گھر کے تمام مستحق افراد کو وظائف منظور کرنے کا مطالبہ

جڑچرلہ 14 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ سابق رکن اسمبلی و انچارج کانگریس کمیٹی ڈاکٹر لو روی، کانگریس پارٹی آفس واقع بادے پلی میں اخباری نمائندوں سے مخاطب ہوکر کہاکہ گزشتہ تلگودیشم کانگریس کے حکومت میں بھی لاوارث بے سہارا نادار غریب عوام کو ماہانہ وظائف دیئے جارہے تھے۔ تلگودیشم حکومت میں معمرین کو 50 روپئے اور معذور افراد کو 75 ر

جڑچرلہ 14 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ سابق رکن اسمبلی و انچارج کانگریس کمیٹی ڈاکٹر لو روی، کانگریس پارٹی آفس واقع بادے پلی میں اخباری نمائندوں سے مخاطب ہوکر کہاکہ گزشتہ تلگودیشم کانگریس کے حکومت میں بھی لاوارث بے سہارا نادار غریب عوام کو ماہانہ وظائف دیئے جارہے تھے۔ تلگودیشم حکومت میں معمرین کو 50 روپئے اور معذور افراد کو 75 روپئے دیئے جارہے تھے جبکہ کانگریس حکومت میں وظائف کو بڑھاکر 60 سال عمر کے افراد کو 200 روپئے معذور افراد کو 500 روپئے دیئے جارہے ہیں۔ انھوں نے ٹی آر ایس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وظیفہ کے مستحق افراد کی عمر 65 سال مقرر کی ہے۔ بہت زیادہ ہے۔ آج کے دور کا انسان 40 تا 50 سال کی عمر میں کمزور ہورہا ہے۔ 65 سال کی عمر کا شخص اب چلنے پھرنے کے قابل نہیں رہتا۔ انھوں نے کہاکہ ہر گھر سے ایک ہی فرد کو وظیفہ دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ گھر کے تمام مستحق افراد کو وظائف منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر سید منہاج الدین، محمد سرفراز احمد، محمد وسیم، فرید، وینکٹ ریڈی، سرینو، رمیش و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT