Tuesday , December 11 2018

گھر گھر سروے فارمس اردو میں طبع کروانے کی اپیل

سدی پیٹ میں ٹی آر ایس قائد ایم اے علیم سرور کا بیان

سدی پیٹ میں ٹی آر ایس قائد ایم اے علیم سرور کا بیان
سدی پیٹ۔/10اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مورخہ 19اگسٹ کو انجامدیئے جانے والے جامع خاندانی سروے 5صفحات پر مشتمل ہے جو تلگو زبان میں طبع کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کے نام اور تفصیلات کے اندراج میں کافی غلطیاں ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ فارمس تلگو زبان میں ہیں۔ کانگریس دور حکومت میں بھی سروے میں راشن کارڈ، آدھار کارڈ ، ووٹر شناختی کارڈ میں کئی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں جس کی وجہ سے آج تک حکومت کی جانب سے جو اسکیمات فلاح و بہبودی کیلئے منظور ہوئی ہیں ان غلطیوں کی وجہ سے آج تک استفادہ سے محروم ہیں۔ اب جبکہ ہماری تلنگانہ ریاست کاقیام اور تلنگانہ کے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ کی ساڑھے چار کروڑ عوام کا سروے کروارہے ہیں تاکہ صحیح سروے ہو اور مستحق لوگوں کو ہر اسکیم سے فائدہ پہنچ سکے جبکہ ریاست میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT