Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گھر گھر سروے قابل تحسین قدم

گھر گھر سروے قابل تحسین قدم

ظہیرآباد /14 اگست ( فیاکس ) امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شاخ ظہیرآباد جناب محمد رفیع الدین کی صدارت میں ایک کیڈرمیٹ بمقام اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر امیر مقامی نے ریاست تلنگانہ کی تشکیل اور اس کی جدوجہد میں جماعت اسلامی کی کاوشوں کو ثمر آور قرار دیا اور کہا کہ جو سماجی سروے کروانے کیلئے ریاستی حک

ظہیرآباد /14 اگست ( فیاکس ) امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شاخ ظہیرآباد جناب محمد رفیع الدین کی صدارت میں ایک کیڈرمیٹ بمقام اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر امیر مقامی نے ریاست تلنگانہ کی تشکیل اور اس کی جدوجہد میں جماعت اسلامی کی کاوشوں کو ثمر آور قرار دیا اور کہا کہ جو سماجی سروے کروانے کیلئے ریاستی حکومت کے اعلان کو تلنگانہ عوام کے حق میں اٹھایا گیا ایک مستحسن قدم قرار دیا جس کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے بلکہ حکومت کا ہر ممکنہ تعاون بھی کرنا چاہئے ۔ بڑی قربانیوں اور مسلسل جدوجہد کے بعد ریاست وجود میں آئی اور مسلمانوں نے بھر پور حصہ ادا کیا ۔ جماعت اسلامی ظہیرآباد نے شعوری بیداری کیلئے گھر گھر سروے میں تعاون کرنے کیلئے فولڈر کی چھپوائی کی اور پوسٹر کی رسم اجرائی کی یہ پوسٹرس اور فولڈرس نہ صرف ظہیرآباد بلکہ اسمبلی حلقہ کے تمام دیہاتوں میں پہونچانے کے اقدامات کئے ۔ یہ جاذب نظر دیدہ زیب فولڈرس جاگو لوگو جاگو کے عنوان سے 19 اگست 2014 کو ریاست تلنگانہ میں گھر گھر کا عظیم سروے ، ریاست تلنگانہ ، ہماری جدوجہد کا ثمر ہیں ۔ جماعت اسلامی حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے مسلم رہنماؤں ، خطیب آئمہ مساجد اور شعور رکھنے والوں کو مسلمانوں سے واضح انداز زیں عوام الناس کا تعاون کرنا چاہئے تاکہ سروے کے بعد حکومت کی تمام اسکیمات سے فائدہ اٹھایا جاسکے ۔ پوسٹر رسم اجراء کے موقع پر ا میر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد جناب محمد رفیع الدین صد رایم پی جے ظہیرآباد جناب محمد نورالحسن غوری سکریٹری جناب محمد اقبال احمد ، سکریٹری آئی وائی ایم محمد عبدالروف ، سکریٹری آئیٹا محمد ارشاد احمد صدر ادارہ اسلامی ڈاکٹر نوید جلیل صدر یونٹ ایس آئی او محمد یعقوب مشیر قانون جناب محمد شفیع الدین ایڈوکیٹ و دیگر ذمہ داران سکریٹری شعبہ نشر و اشاعت جناب محمد زبیر احمد کے ہاتھوں رسم اجرائی عمل میں لائی گئی اور تمام ذمہ داران سے اس کام میں تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT