Wednesday , December 19 2018

گھر گھر سروے پروگرام سے آگہی کیلئے مہم

نظام آباد :9؍اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مستحق افراد کو سرکاری اسکیمات سے مستفید کرانے کی غرض سے ہی تلنگانہ کی حکومت جامع خاندانی سروے کا اہتمام کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی ضلع پریشد ہال میں منعقدہ اجلاس میں مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ اس جلسہ میں ضلع کلکٹر رونالڈ روس، صدرنشین ضلع پریشد دفعدار راجو، مئ

نظام آباد :9؍اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مستحق افراد کو سرکاری اسکیمات سے مستفید کرانے کی غرض سے ہی تلنگانہ کی حکومت جامع خاندانی سروے کا اہتمام کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی ضلع پریشد ہال میں منعقدہ اجلاس میں مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ اس جلسہ میں ضلع کلکٹر رونالڈ روس، صدرنشین ضلع پریشد دفعدار راجو، مئیر نظام آباد آکولہ سجاتا، ارکان اسمبلی باجی ریڈی گوردھن، ہنمنت شنڈے، ایم ایل سی وی جی گوڑکے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پوچارام سرینواس ریڈی جامع خاندانی سروے کا پوسٹرس کی اجرائی عمل میں لائی اور اس موقع پر منعقدہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکیمات سے کئی مستحق افراد محروم ہورہے ہیں اور تمام افراد کو حکومت کی اسکیمات سے مستفید کرانے کیلئے ہی حکومت منصوبہ بند طریقہ سے 19؍ اگست کے روز سروے کا اہتمام کررہی ہے لہذا ضلع کے تمام افراد رضاکارانہ طورپر اپنی تفصیلات اندراج کرائیں سرکاری عہدیدار گھر گھر پہنچ کر تفصیلات کا اندراج کریں گے۔ اس بارے میں تمام افراد کو شعور بیدار کرنا بے حد ضروری ہے جس کی وجہ سے پوسٹرس کے علاوہ ریالیاں اور دیہی سطح پر دھونڈرا پٹوایا جارہا ہے اس سروے کے بعد نئے وظائف، امکنہ جات اور دیگر اسکیمات کے بارے میں تفصیلات حاصل ہوجائے گی۔ لہذا عہدیداروں سے تعاون کرتے ہوئے اپنے ناموں کا اندراج کروائیں۔ دیہی سطح پر منعقدہ سروے میں سرپنچ اور دیگر عہدیدار ان کا تعاون کریںاور 19؍ اگست کے روز کوئی بھی افراد گھروں سے باہر نہ جائے سروے میں غلط تفصیلات اندراج کرانے کی صورت میں سرکاری اسکیمات سے ہاتھ دھونا پڑیگااگر کوئی عہدیدار غلط اندراج کرنے کی صورت میں اس بارے میں شکایت کی جاسکتی ہے۔ ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس اس موقع پر پائور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ عہدیداروں کو تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ ہر فارم میں ہائوز ہولڈ کی خانہ پری کرنی ہوگی ایک گھر میں موجودہ تمام افراد کی تفصیلات اندراج کرنا ہوگااور صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک سروے کا کام جاری رہیگا۔ سروے سے قبل وی آر او، وی اے او، پچایت سکریٹریز، آنگن واڑی ورکرس تفصیلات حاصل کرتے ہوئے نمبر مختص کریں گے اور ان نمبر کے حساب سے 19؍ اگست کے روز سروے کیا جائیگا۔ طلباء و طالبات کا ذکر کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے بتایا کہ دیگر مقامات پر تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے ادارہ سے سرٹیفکٹ حاصل کرنے کی خواہش کی اور یہ سرٹیفکٹ سروے کے ذریعہ پیش کرنے کی خواہش کی۔ خلیج میں مقیم افراد کے بارے میں حکومت ابھی کوئی فیصلہ نہیں کی ہے آدھارکارڈ، راشن کارڈاور دیگر سرٹفیکٹ اس روز دستیاب رکھنے کی خواہش کی۔ اس موقع پر سی ای او ضلع پریشد راجہ رام و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT