Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گھر گھر سروے پر بیداری مہم

گھر گھر سروے پر بیداری مہم

سرپور ٹاون /13 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون تحصیلدار رمیش بابو آئی او گرام پنچایت محمد صفدر علی اور کالج پرنسپل سریدھر سومن اور گرام پنچایت عہدیدار سنتوش کمار کی نگرانی میں 12 اگست کے روز سرپور ٹاون کے مختلف محلوں کا دورہ کرتے ہوئے 19 اگست کے روز ہونے والے عام سروے کے کاموں کے بارے میں عوامی شعور بیداری مہم چلائی ۔ اس موقع پر تح

سرپور ٹاون /13 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون تحصیلدار رمیش بابو آئی او گرام پنچایت محمد صفدر علی اور کالج پرنسپل سریدھر سومن اور گرام پنچایت عہدیدار سنتوش کمار کی نگرانی میں 12 اگست کے روز سرپور ٹاون کے مختلف محلوں کا دورہ کرتے ہوئے 19 اگست کے روز ہونے والے عام سروے کے کاموں کے بارے میں عوامی شعور بیداری مہم چلائی ۔ اس موقع پر تحصیلدار سرپور ٹاون رمیش بابو نے 19 اگست سے قبل مقامی گرام پنچایت عہدیداروں کی جانب سے تمام محلوں کے مکانات کا دورہ کرتے ہوئے مکانات میں موجود لوگوں کا مختصراً سروے کرتے ہوئے مکان نمبر الاٹ کیا گیا ۔ اس موقع پر تحصیلدار رمیش بابو نے کہا کہ 19 اگست کے روز ریاست تلنگانہ حکومت کی جابن سے عام سروے کے کاموں کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 19 اگست کے روز تمام لوگ اپنے اپنے گھروں میں محفوظ رہتے ہوئے سروے ٹیم عہدیداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ سروے ٹیم عہدیداروں کی جانب سے پوچھے گئے تمام سوالات کے جوابات دیتے ہوئے آفس ریکارڈس رجسٹر کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT