Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گھر گھر سروے کیلئے صحیح معلومات فراہم کریں

گھر گھر سروے کیلئے صحیح معلومات فراہم کریں

کریم نگر۔/13اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 19اگسٹ کو ہونے والے گھر گھر سروے میں عوام صحیح معلومات و مکمل تفصیلات دے کر سروے کیلئے تعاون کرنے انچارج ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے زور دیا۔ چہارشنبہ کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں منعقدہ صحافیوں کی کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس سروے میں ریاستی مالی و سماجی حالات معلوم کرنے کیل

کریم نگر۔/13اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 19اگسٹ کو ہونے والے گھر گھر سروے میں عوام صحیح معلومات و مکمل تفصیلات دے کر سروے کیلئے تعاون کرنے انچارج ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے زور دیا۔ چہارشنبہ کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں منعقدہ صحافیوں کی کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس سروے میں ریاستی مالی و سماجی حالات معلوم کرنے کیلئے ریاستی حکومت ایک ہی دن میں سروے انجام دے رہی ہے۔ ریاستی حکومت کے ترقیاتی بہبودی اسکیمات کو تیار کرنے کیلئے مکمل اطلاعات و تفصیلات ضروری ہیں۔ تلنگانہ ریاست سے متعلق بیس لائن معلومات کیلئے یہ سروے منعقد کیا جارہا ہے۔ سروے کا راشن کارڈ سے تعلق نہیں ہے، بچوں کو اسکولوں میں، ہاسپٹلوں میں زیر تعلیم طلباء کی تفصیلات ماں باپ کے بتانے پر شمار کنندہ ان تفصیلات کا اندراج کریں گے۔

اسی طرح بیماری میں مبتلاء دواخانوں میں ہونے پر بتانے پر بھی ان کی تفصیلات میں اینموریٹر اندراج کریں گے۔ ملازمت کیلئے باہر سے آنے والوں کے نام کا بھی اندراج کریں گے۔ معذورین سدرم سرٹیفکیٹ ہو تو بتائیں۔اراضی کی تفصیلات، پاس بک ہو تو بتائیں، حکومت آنے والے پانچ سالوں میں بہبودی اسکیمات تیار کرنے کیلئے اس سروے کو انجام دیا جارہا ہے۔ اس سروے کے ذریعہ کوئی بھی شخص گذشتہ کے مستفید اسکیمات سے محروم نہیں ہوں گے۔ یہ صرف سروے ہے تحقیقات یا انکوائری نہیں ہے۔ گلف میں روزگار کیلئے گئے افراد کے ناموں کا بھی اندراج کریں۔ ضلع میں 9.76لاکھ خاندان ہیں ان تمام کو نوشنل نمبر دیئے جائیں گے۔ نمبروں کے مطابق 10.20لاکھ تک خاندان ہوسکتے ہیں۔ سروے کیلئے 35تا45ہزار افراد اینموریٹرس درکار ہیں۔ سروے صبح 8بجے سے شروع کیا جائے گا۔اس اجلاس میں ضلع ریونیو عہدیدار ٹی ویرا برہمیا، ڈی آر لای اے پراجکٹ ڈائرکٹر وجئے گوپال و دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT