Monday , December 11 2017
Home / دنیا / گھمسان کی لڑائی میں 14 طالبان ہلاک

گھمسان کی لڑائی میں 14 طالبان ہلاک

کابل ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : افغان عہدیداروں کے مطابق افغان فوج کے ساتھ ہوئی دوبدو لڑائی میں 14 طالبان جنگجو جن میں شمالی صوبہ بغلان کے تمثیلی گورنر بھی شامل ہیں ، ہلاک ہوگئے ۔ صوبائی پولیس سربراہ امیرگل حسین خیل نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ افغان سیکوریٹی فورسیس نے شورش پسندوں پر زبردست حملہ کیا تھا ۔ جس کے بعد تقریبا پانچ گھنٹوں تک گھمسان کی لڑائی جاری رہی جس میں طالبان کے تمثیلی گورنر مولوی لعل محمد بھی مہلوکین میں شامل ہیں ۔ حسین نے مزید کہا کہ مہلوکین میں بم بنانے والے ماہرین بھی شامل ہیں جب کہ افغان فوج کا کوئی بھی اہلکار ہلاک نہیں ہوا ۔۔

TOPPOPULARRECENT