Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / گھٹنے کے درد کو مختصر وقت میں کم کرنے کا مظاہرہ

گھٹنے کے درد کو مختصر وقت میں کم کرنے کا مظاہرہ

ماسٹر شیخ مزمل پاشاہ کو سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے ہاتھوںایوارڈ

ماسٹر شیخ مزمل پاشاہ کو سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے ہاتھوںایوارڈ

حیدرآباد 23 نومبر (پریس نوٹ) سابق صدرجمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے آئی آئی ایم احمدآباد میں منعقدہ نیشنل سائنس IGNITE-2014 میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے واحد طالب علم شیخ مزمل پاشاہ کو گھٹنے کے درد کو کم کرنے کا طریقہ تخلیق کرنے پر ایوارڈ پیش کیا۔ قبل ازیں ڈاکٹر کلام نے ان کے طریقہ علاج کے مظاہرہ کو غور سے سماعت اور مشاہدہ کیا اور شیخ مزمل کی تخلیقی صلاحیت کی ستائش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر کلام، ڈاکٹر نتن این آئی ایف اور انیل گپتا ڈائرکٹر ہانی بی گروپ نے مزمل پاشاہ کو تیقن دیا کہ وہ ان کی ٹیکنالوجی کو فروغ دیں گے۔ دوران مظاہرہ مسٹر مزمل نے سابق صدرجمہوریہ کو حیدرآباد میں واقع ان کے اسکول کا دورہ کرنے کی خواہش کی اور ڈاکٹر عبدالکلام نے خوشی سے اس خواہش کو قبول کیا۔ این آئی ایف کے چیف آفیسر نتن نے کہاکہ وہ جلد سے جلد مزمل کی تخلیق کردہ ٹیکنالوجی کو بازار میں متعارف کرنے کیلئے حکومت اور شوز کمپنیوں سے مشاورت کریں گے۔ شیخ مزمل پاشاہ کو ان کے شاندار مظاہرہ پر گولڈن شیلڈ اور سرٹیفکٹ دیا گیا۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ مزمل پاشاہ ان کے والد ڈاکٹر چاند پاشاہ اور والدہ پروین پاشاہ اور ہمشیرہ اور برادر مدثر پاشاہ کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT