Friday , October 19 2018
Home / جرائم و حادثات / گھٹکیسر علاقہ میں سافٹ ویر انجینئیر کی خودکشی

گھٹکیسر علاقہ میں سافٹ ویر انجینئیر کی خودکشی

حیدرآباد /6 جون ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر کے علاقہ میں ایک سافٹ ویر انجینئیر نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 38 سالہ دامودھر ریڈی نے جو دلسکھ نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ انتہائی اقدام سے کل اس کے بھائی کو فون پر اطلاع دی تھی کہ وہ انتہائی اقدام کر رہا ہے اور اس نے بھائی سے درخواست کی تھی کہ وہ والدین کا خیال رکھے اور انہیں کوئی تکلیف پہونچنے نہ دے ۔ اس سے قبل کے بھائی ایم ایم ایس حاصل ہونے کے بعد اپنے بھائی کو بچانے کی کوشش کرتا اس نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگادی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT