Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / گھٹکیسر میں خاتون کی مشتبہ موت

گھٹکیسر میں خاتون کی مشتبہ موت

حیدرآباد /8 اگست ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر کے علاقہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ جہاں تین منزلہ عمارت میں تنہا موجود خاتون نے مشتبہ انداز میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 33 سالہ خاتون سنگیتا جو اوشاپور علاقہ کے ساکن سدرشن ریڈی کی بیوی تھی ۔ حالیہ دنوں اس خاتون کے شوہر نے تین منزلہ عمارت تیار کی تھی اور خاتون اپنے نئے گھر میں تھی ۔ شوہر اور بچے باہر گئے ہوئے تھے ۔ تاہم واپس لوٹنے پر خاتون کو اس کے رشتہ داروں نے پھانسی پر لٹکاہوا پایا ۔
انجینئرنگ کے طلبہ کے لیے
روزگار سے مربوط ٹریننگ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : انجینئرنگ کے مختلف برانچس بالخصوص الکٹریکل کے طلبہ کے لیے روزگار سے مربوط ٹریننگ کے لیے فری ڈیمو کلاس 9 اگست کا 12 بجے دن تا 6 بجے شام تک رکھی گئی ہے ۔ جو یم یم ٹی ایس سنتوش نگر میں منعقد ہوگا ۔ تفصیلات کیلئے فون 9700328883 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT