Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / ’گھڑی ساز‘ طالب علم احمد خاندان کیساتھ قطر منتقل

’گھڑی ساز‘ طالب علم احمد خاندان کیساتھ قطر منتقل

واشنگٹن ، 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ طالب علم احمد محمد اپنے خاندان کے ساتھ قطر منتقل ہو گئے ہیں۔ احمد کو پولیس نے اس وقت گرفتار کر لیا تھا جب وہ اپنی گھر میں بنائی ہوئی گھڑی اپنے اساتذہ کو اسکول میں دکھانے کیلئے لے کر گئے اور وہ اسے بم سمجھ بیٹھے۔ افریقی نژاد امریکی شہری احمد کو قطر ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اسکالر شپ دیا ہے، اس لئے وہ اب قطر میں تعلیم حاصل کریں گے۔ قطر فاؤنڈیشن نے احمد کو سکنڈری اور ہائیر سکنڈری تعلیم مکمل کرنے کیلئے تعلیمی وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ احمد کے خاندان نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے خاندان کو اس افسوسناک واقعے کے بعد بہت سی اچھی پیشکش ہوئیں تھیں۔ وائٹ ہاؤس سے لے کر سوڈان اور مکہ تک ہمیں بہت سے تعلیمی اداروں اور افراد نے خوش آمدید کہا۔ احمد نے کہا کہ ’’قطر اچھی جگہ ہے اور دوحہ بہت جدید ہے، اس لئے مجھے یہ بہت پسند آیا ہے۔ یہاں بہت سے اچھے اسکول ہیں اور کئی امریکی یونیورسٹیوں کے کیمپس بھی ہیں۔ ٹیچرز اچھے ہیں۔ میرے خیال میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT