Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / گہرے دباؤ میں شدت پیدا ہوکر اس کے سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا اندیشہ ، اڈیشہ میں چوکسی

گہرے دباؤ میں شدت پیدا ہوکر اس کے سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا اندیشہ ، اڈیشہ میں چوکسی

CHENNAI, MAY 18 (UNI):-Vehicles negotiating flooded Santhome High Road follwing heavy rains due low pressure in Bay of bengal, in Chennai on Wednesday. UNI PHOTO-59U

چینائی ۔ 18 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹاملناڈو کے بعض علاقوں میں آج مسلسل تیسرے دن بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ خلیج بنگال میں پیدا ہونے والا گہرا دباؤ توقع ہے کہ شدت اختیار کرکے آئندہ 48 گھنٹوں میں سمندری طوفان میں تبدیل ہوجائے گا جس کے زیر اثر ٹاملناڈو کے شمالی ساحلی علاقوں اورپوڈوچیری میں بارش ہوگی ۔ جنوب مغربی خلیج بنگال سے ہوا کا یہ کم دباؤ شمال مغرب کی سمت گزشتہ چھ گھنٹے سے حرکت کررہا ہے اور اس کی رفتار 70 کیلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔ یہ مشرقی چینائی اور ساحلی علاقہ سے گذرے گا ۔ جنوبی مغربی خلیج بنگال میں پیدا ہونے والے اس گہرے دباؤ کے شمال ۔ شمال مشرق کی سمت پیشرفت کرنے کے دوران آئندہ 48 گھنٹوں میں سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کی توقع ہے ۔ جس کے زیراثر زبردست سے موسلا دھار زمرے کی بارش شمالی ساحلی ٹاملناڈو اور پوڈوچیری میں آئندہ 24 گھنٹے میں ہوگی ۔ امکان ہے کہ اس طوفان کے زیراثر اڈیشہ میں بھی زبردست بارش ہوگی چنانچہ ریاست اڈیشہ میں طوفان کیلئے چوکسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT