Sunday , August 19 2018
Home / شہر کی خبریں / گیارہویں انڈین پولٹری ایکسپو کا آج شہر میں آغاز

گیارہویں انڈین پولٹری ایکسپو کا آج شہر میں آغاز

حیدرآباد 21 نومبر ( پی ٹی آئی ) پولٹری انڈیا کی 11 ویں نمائش کا کل یہاں آغاز ہوگا ۔ ہندوستان بھر اور بیرونی سے تقریبا 300 کمپنیاں اس ایکسپو میں شرکت کرینگی جو تین دن تک جاری رہے گا ۔ امکان ہے کہ اس ایکسپو میں تقریبا 30,000 کاروباری افراد شرکت کرسکتے ہیں ۔ صدر انڈین پولٹری ایکوپمـنٹ مینوفیکچررس اسوسی ایشن ہریش سالوے نے یہ بات بتائی ۔ اسوسی ایشن کی جانب سے ہی اس ایکسپو کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ وزیر فینانس تلنگانہ اس ایکسپو کا افتتاح کرینگے اور ہندوستان کے علاوہ جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا سے 1,100 مندوبین نے اس میں شرکت کی توثیق کردی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایکسپو کا مقصد پولٹری مینجمنٹ ‘ پولٹری صحت اور نیوٹریشن کے علاوہ پولٹری بریڈنگ اور نئی تکنیکس سے واقفیت حاصل رکنا اور اس کا مظاہرہ کرنا ہے ۔ پولٹری کسان ‘ بیرڈنگ کمپنیاں اور متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور تاجرین کو ان ساری نئی تکنیک اور اس کی افادیت سے واقف کروانے پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ سرکاری اعداد وشمار کے حوالے سے آرگنائزرس کا کہنا ہے کہ سال 2017 میں ہندوستان میں برائیلر پیداوار میں 7.5 فیصد کے اضافہ کا امکان پایا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT