گیارہ ماہ میں 1.2 لاکھ کروڑ روپئے مالیتی سونا درآمد

ممبئی ۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام) : ہندوستانیوں میں سونا استعمال کرنے کا شوق جنون کی حد تک پایا جاتا ہے ۔ امیر غریب ہر کوئی اس قیمتی دھات کا دیوانہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ سونا ہندوستان میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ ہمارے ملک میں سونا مشرق وسطیٰ کے ممالک اور سوئٹزرلینڈ سے لایا جاتا ہے ۔ چنانچہ جنوری 2014 سے نومبر 2014 کے اواخر ت

ممبئی ۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام) : ہندوستانیوں میں سونا استعمال کرنے کا شوق جنون کی حد تک پایا جاتا ہے ۔ امیر غریب ہر کوئی اس قیمتی دھات کا دیوانہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ سونا ہندوستان میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ ہمارے ملک میں سونا مشرق وسطیٰ کے ممالک اور سوئٹزرلینڈ سے لایا جاتا ہے ۔ چنانچہ جنوری 2014 سے نومبر 2014 کے اواخر تک یعنی 11 ماہ کے دوران سوئٹزرلینڈ سے ہندوستان کو 1.2 لاکھ کروڑ روپئے مالیتی سونا برآمد کیا گیا ۔ دی اکنامک ٹائمز میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوئٹزر لینڈ سے ہندوستان کو 1.7 ارب سوئس فرینک مالیتی سونا درآمد کیا گیا ۔ یہ انکشاف سوئس حکومت نے کیا ہے ۔ صرف گزشتہ ماہ ہی 20 ہزار کروڑ مالیتی سونا سوئٹزر لینڈ سے درآمد کیا گیا ۔ یہ بھی بتایا گیا کہ جنوری ۔ نومبر 2014 کے درمیان سوئٹزر لینڈ سے ہندوستان کو 457 کیلو گرام سونالایا گیا ۔ دوسری طرف حکومت ہند کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ نومبر میں سونے کی درآمدات میں 6 گنا اضافہ ہوا ۔ اس طرح وہ 5.61 ارب ڈالرس ( 35000 کروڑ روپئے ) تک پہنچ گئی ۔ اکتوبر اور ستمبر میں بھی فیسٹیول اور شادی کے سیزن کے باعث کثیر مقدار میں سوئٹزر لینڈ اور دیگر ممالک سے سونا لایا گیا ۔ ایک جائزہ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ سوئٹزر لینڈ کا جو سونا ساری دنیا میں فروخت ہوتا ہے ، اس میں 60 فیصد سونا ہندوستان روانہ کیا جاتا ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت ہند نے بلیک منی ملک واپس لانے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے ۔ تاہم کہا جارہا ہے کہ سونا اور ہیرے و جواہرات کی شکل میں سیاہ دھن کا بہاؤ جاری ہے اور غیر قانونی طور پر بیرون ملک رقم جمع کرواچکے افراد یا ادارے سونے کی شکل میں اس رقم کو ہندوستان واپس لا رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT