Thursday , November 23 2017
Home / پاکستان / گیاس اخراج سے دھماکہ ، 4 مزدور ہلاک

گیاس اخراج سے دھماکہ ، 4 مزدور ہلاک

پشاور۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی علاقہ میں ہوئے ایک دھماکہ میں کم و بیش 4 مزدور ہلاک ہوگئے جبکہ دو مزدور شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ گیاس کے اخراج سے ہوا جو ایک کمرے میں پھیل گئی جہاں اس وقت کچھ مزدور کام کررہے تھے۔ خیبر پختونخواہ کے مردان ڈسٹرکٹ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ مہلوکین کی محمد بلال، محمد شہباز، فیصل اور نعمان کی حیثیت سے شناخت ہوئی جو ایک زیرتعمیر فیکٹری میں بحیثیت مزدور کام کررہے تھے اور ایک کرائے کے کمرے میں رہائش پذیر تھے۔ زخمی مزدوروں کی وقاص اور اختر کی حیثیت سے شناخت کی گئی اور انہیں فوری طور پر دواخانہ منتقل کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT