Thursday , July 19 2018
Home / جرائم و حادثات / گیاس لکیج کی زد میں آنے والا نوجوان فوت

گیاس لکیج کی زد میں آنے والا نوجوان فوت

شمس آباد ۔ /14 مارچ (سیاست نیوز) شمس آباد کے محلہ احمد نگر میں گیاس لکیج کی زد میں آنے والا نوجوان فوت ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب محمد اسمعیل 21 سالہ ولد محمد سلیم مرحوم ساکن احمد نگر شمس آباد /6 مارچ کی رات تقریباً ڈھائی بجے نیند سے بیدار ہونے پر چولہے کے پاس سے گیاس کے اخراج کی بو آنے لگی جس کو دیکھنے کے لئے وہ اندر گیا اور جیسے ہی اس نے لائیٹ کا بٹن دبایا لکیج گیاس کی آگ کی زد میں آکر وہ بری طرح جھلس گیا ۔ جسے خانگی دواخانہ منتقل کیا جہاں سے اسے عثمانیہ دواخانہ منتقل کیا آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT