Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / گیتا نے برونز جیتا ، ہتیندر محروم

گیتا نے برونز جیتا ، ہتیندر محروم

نئی دہلی ۔ 7 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)سینئر ایشین ریسلنگ چمپین شپ میں گیتا پھوگت نے ویمنس فری اسٹائیل 58kg کیٹگری میں برونز جیتا جبکہ ہتیندر رینوال اپنے برونز میڈل کا پلے آف مقابلہ ہار گئے اور مینس 125kg ڈیویژن میں انھیں دوحہ قطر سے خالی ہاتھ لوٹنا پڑا ۔ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے مطابق گیتا نے کل شب منعقدہ مقابلے میں ویتنام کی حریف کو چت کرک

نئی دہلی ۔ 7 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)سینئر ایشین ریسلنگ چمپین شپ میں گیتا پھوگت نے ویمنس فری اسٹائیل 58kg کیٹگری میں برونز جیتا جبکہ ہتیندر رینوال اپنے برونز میڈل کا پلے آف مقابلہ ہار گئے اور مینس 125kg ڈیویژن میں انھیں دوحہ قطر سے خالی ہاتھ لوٹنا پڑا ۔ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے مطابق گیتا نے کل شب منعقدہ مقابلے میں ویتنام کی حریف کو چت کرکے تمغہ حاصل کیا ۔ ہتیندر کانسہ کے تمغہ کی دوڑ میں ضرور شامل ہوئے لیکن قازقستان کے لازاریف نے انھیں زمرے بندی کے پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دیدی ۔

یوکی سنگلز کوارٹرس میں ناکام
کارشی (ازبکستان ) ۔ 7 مئی ۔ (سیاست ڈاٹ کام )یوکی بھامبری کا سنگلز کامپٹیشن کارشی چیلنجر میں آج یہاں سیدھے سیٹوں میں شکست کے ساتھ ختم ہوگیا لیکن نوجوان ہندوستانی کو سیزن کے اپنے پہلے ڈبلز ٹائٹل کے حصول کا موقع ہاتھ آیا ہے ۔ یوکی سنگلز میں روسی حریف کے مقابل 65 منٹ میں 1-6، 3-6سے ہار گئے ۔ تاہم بعد میں وہ اپنے اسپینی پارٹنر اڈریان منینڈیس ماسیراس کے ساتھ ملکر ڈبلز سیمی فائنل جیت گئے ۔ اس میچ میں ایف گینی ڈانسکی اور میتھیو ایبڈن کیخلاف یوکی جوڑی نے 3-6، 6-3، 10-7 سے جیت درج کرائی ۔

TOPPOPULARRECENT