Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / گیتا پر مقابلہ ، مسلم طلبہ نے بہترین نشانات حاصل کئے

گیتا پر مقابلہ ، مسلم طلبہ نے بہترین نشانات حاصل کئے

جئے پور ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں ہندوؤں کی مذہبی کتاب گیتا پر ہوئے مختلف مقابلوں میں چار مسلم طلبہ نے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ یہ مقابلہ اکشے پترا فاونڈیشن کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ راجستھان اسکول ایجوکیشن کے وزیر واسودیو دیونانی نے ایک تقریب میں انعام حاصل کرنے والے طلبہ کو تہنیت پیش کی۔ دسویں جماعت کے طالب علم ندیم خاں نے گیتا پر مضمون نویسی مقابلہ میں پہلا مقام حاصل کیا جبکہ مجید خان ، جاہین نقوی اور زروبیہ نقوی نے جونیر جماعت کے طلبہ کی حیثیت سے انعام حاصل کیا۔ ندیم خاں کے والد اشفاق خاں نے کہاکہ میرا لڑکا سنسکرت میں دلچسپی رکھتا ہے اور وہ سنسکرت کے مضامین پڑھتا رہتا ہے۔ 16 سالہ ندیم خاں سرکاری اسکول کا طالب علم ہے جو سلم علاقہ کنوٹا کے قریب رہتا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT