Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / گیتا کا دہلی میٹرو ریل میں سفر

گیتا کا دہلی میٹرو ریل میں سفر

نئی دہلی ۔ 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سے واپسی کے دوسرے دن گیتا نے آج دہلی میٹرو میں سفر کیا اور میٹرو میوزیم کا بھی مشاہدہ کیا۔ ایدھی فاونڈیشن کے ارکان کے ساتھ 23 سالہ گیتا نے دہلی میٹرو میں مسافرین کے استقبال کا ہاتھ لہرا کر جواب دیا اور تقریباً ایک گھنٹہ اس نے ٹرین کا سفر جاری رکھا۔ وہ سیول لائنس اسٹیشن سے پاٹل چوک اسٹیشن تک گئی۔ اس کے بعد میٹرو میوزیم میں اس پراجکٹ کی تعمیر اور تیاری سے متعلق تفصیلات کا مشاہدہ کیا۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ گیتا کیلئے میٹرو میوزیم میں ایک معاون کی مدد حاصل کی گئی جس نے تمام تفصیلات اسے بتائی۔ گیتا تقریباً 15 سال قبل اتفاق سے پڑوسی ملک پہنچ گئی تھی اور کل اسے ہندوستان واپس لایا گیا جہاں اس کا جذباتی خیرمقدم کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT