Sunday , May 27 2018
Home / شہر کی خبریں / گیتم یونیورسٹی میں انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ داخلے

گیتم یونیورسٹی میں انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ داخلے

مختلف کورسیس کے لیے 26 مارچ تک ادخال درخواست کی سہولت
حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : گیتم یونیورسٹی سال 2018-19 تعلیمی سال میں بی ٹیک ، ایم ٹیک ، بی فارمیسی میں داخلہ کے خواہاں طلباء وطالبات کے لیے دودرم ، پٹن چیرو ( منڈل ) ضلع میدک میں تعلیمی سال کا آغاز کررہی ہے ۔ آج یہ بات پروفیسر سیوا پرساد پرو وائس گیتم یونیورسٹی نے ہوٹل میری گولڈ امیرپیٹ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتائی ۔ جس میں پروفیسر وائی لکشمن کمار ڈین اور ڈائرکٹر ، پروفیسر سی ایچ سنجے پرنسپل اسکول آف ٹکنالوجی ، ڈاکٹر جے اے راما راؤ پرنسپل اسکول آف سائنس اور دوسرے پروفیسر موجود تھے ۔ پروفیسر سیوا پرساد نے بتایا کہ طلبہ داخلے کے لیے آن لائن gitam.edu یا اڈمنسٹریشن آفیس دودرم پٹن چیرو ، ضلع سنگاریڈی ، تلنگانہ 502329 پر بھی درخواستیں بذریعہ پوسٹ بھیج سکتے ہیں ۔ داخلے انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ ہونگے ۔ طلباء کے لیے انٹرنس امتحان کی سہولت حیدرآباد میں سیف آباد کے علاوہ ناگول ، کریم نگر ، کھمم ، نظام آباد اور ورنگل کے ساتھ ساتھ تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں 48 مراکز پر رکھی گئی ہے ۔ مختلف کورسیس میں درخواستیں 26 مارچ 2018 تک داخل کرسکتے ہیں ۔ یونیورسٹی کے 10 طلباء جنہوں نے صد فیصد نشانات حاصل کئے ہوں انہیں خصوصی اسکالر شپ دی جائے گی اور باقی طلباء کو بھی اسکالر شپ سے محروم نہ رکھا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس یونیورسٹی کے تین کیمپس حیدرآباد کے ساتھ وشاکھا پٹنم اور بنگلور میں بھی اپنا کام کررہے ہیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر جے ایس کمار پرنسپل اسکول آف فارمیسی ، ڈی وی وی ایس آر ورما ریسیڈنٹ ڈائرکٹر ، ڈاکٹر ناتھی وینو کمار ڈائرکٹر ، ڈاکٹر کے شیوکمار ڈپٹی ڈائرکٹر اور دوسرے موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT