Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / گیرتھ بیل کی ہیٹ ٹرک،چین کو6-0 کی شکست

گیرتھ بیل کی ہیٹ ٹرک،چین کو6-0 کی شکست

بیجنگ۔24مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ کے ویلش کھلاڑی گیرتھ بیل نے اپنی قومی ٹیم کی جانب سے چین کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنی پہلی انٹرنیشنل ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے ساتھ ویلز کو6-0 سے کامیابی دلوای۔ میزبان ٹیم کوشش کے باوجود ویلز کے خلاف کوئی گول نہ کرسکی۔ ایک وقت میں دنیا کے سب سے مہنگے فٹبالر کا اعزاز حاصل کرنے والے گیرتھ بیل اپنی ہیٹ ٹرک کی بدولت ویلز کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے۔گیرتھ بیل نے29گول کئے ہیں اس سے پہلے این رش 28گولز کے ساتھ اس ریکارڈ کے مالک تھے۔ویلز کی اس بڑی کامیابی کے نتیجے میں نئے کوچ ریان گگز نے بھی ویلزکے ساتھ اپنے کیریئر کا کامیاب آغاز کیاہے۔گیرتھ بیل نے جو تقریبا ً7ہزار کلو میٹر کا سفر کرکے اپنی ٹیم کے ساتھ اس میچ میںکھیلنے کیلئے چین پہنچے تھے دوسرے ہی منٹ میں ٹیم کو برتری دلانے میں کامیاب ہو ئے۔ انہوں نے دوسرا گول21 ویں منٹ میں اسکور کرکے برتری دگنی کردی۔ پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل ویلز کی ٹیم مزید2گول کرنے میں کامیاب ہو چکی تھی اور چینی دفاعی کھلاڑی بے بسی سے گولز کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے رہے۔یہ دونوں گول سیم و وکس اور ہیری ولسن نے کئے اورپہلے ہاف کے آخری منٹ میں اسکور کو0۔4 تک پہنچا دیا۔سیم ووکس نے ویلز کا پانچواں اور اپنا دوسرا گول 58ویں منٹ میں کیا جبکہ اس کے 4منٹ بعد گیرتھ بیل نے ٹیم کا چھٹا گول کرتے ہوئے اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلی۔

TOPPOPULARRECENT