Monday , October 22 2018
Home / دنیا / گیس دھماکہ سے منہدمہ عمارت میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہوگئی

گیس دھماکہ سے منہدمہ عمارت میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہوگئی

کولمبس (یو ایس) ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صوبائی شہرازویسک میں کل جو نو منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی تھی اس میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہوگئی۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں ہلاکتوں کی تعداد چھ بتائی گئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد تین ہے۔ ویسے تو کل پانچ نعشیں مل گئی تھیں لیکن چھٹویں نعش آج ملبہ میں دبی ہوئی ملی جبکہ ایک انتہائی زخمی حالت میں خاتون کو عمارت کے بیسمنٹ میں پایا گیا۔ چھ مہلوکین میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوویت دور میں تعمیر کی گئی اس عمارت کا ایک گوشہ کل گیس کے دھماکہ سے منہدم ہوگیا۔ فی الحال 200 سے زائد بچاؤ اور راحت کاری عملہ منہدمہ عمارت کے قریب ملبہ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو تلاش کررہا ہے۔ ازویسک ایک چھوٹا سا خوبصورت شہر ہے، جس کی آبادی صرف 650,000 نفوس پر مشتمل ہے اور یہ ماسکو سے 940 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ روس میں گیس کے اخراج کی وجہ سے دھماکے ہونا معمول کی بات ہے، خصوصی طور پر ان عمارتوں میں جو سوویت دور میں تعمیر کی گئی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT