Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / گیس سیلنڈرس کے دھماکوں سے مہیب آتشزدگی

گیس سیلنڈرس کے دھماکوں سے مہیب آتشزدگی

تھانہ ۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مُرباد ۔ مہلسا روڈ پر ایک ٹریکٹر میں موجود 300 گیس سیلنڈرس دھماکہ سے پھٹ جانے سے مہیب آتشزدگی کے شعلے بلند ہونے لگے ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پر کل شب 9-45 بجے ایک کھلے مقام پر پیش آیا ۔ باچی واڑی کے دیہاتی دھماکوں کی آواز سنتے ہی افراتفری کے عالم میں بھاگنے لگے یہ ٹرک علی باغ سے مرباد کی سمت جارہا تھ

تھانہ ۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مُرباد ۔ مہلسا روڈ پر ایک ٹریکٹر میں موجود 300 گیس سیلنڈرس دھماکہ سے پھٹ جانے سے مہیب آتشزدگی کے شعلے بلند ہونے لگے ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پر کل شب 9-45 بجے ایک کھلے مقام پر پیش آیا ۔ باچی واڑی کے دیہاتی دھماکوں کی آواز سنتے ہی افراتفری کے عالم میں بھاگنے لگے یہ ٹرک علی باغ سے مرباد کی سمت جارہا تھا ۔ ٹرک ڈرائیور سومناتھ واگھے نے دیکھا کہ گاڑی کے انجن سے دھواں اٹھ رہا ہے ۔ جس پر قابو پانے کی کوشش میں تھا کہ آگ پھیلتے ہوئے سیلنڈرس تک پہنچ گئی تاہم ڈرائیور کرشماتی طور پر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس عہدیداروں نے ایک درجن فائر انجنوں کو طلب کرلیا جنہوں نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا لیکن ٹرک جل کر خاکستر ہوگیا ۔ لیکن اس دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ مقامی دیہاتیوں نے بتایا کہ ٹرک میں موجود گیس سیلنڈرس تقریبا 3 گھنٹوں تک ایک کے بعد ایک پھٹنے سے آگ کے شعلے بلند ہوتے گئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT