Tuesday , October 23 2018
Home / سیاسیات / گیس قیمتوں کا جلد اعلان متوقع وزیراعظم کی ارون جیٹلی اور دھرمیندر پردھان سے ملاقات

گیس قیمتوں کا جلد اعلان متوقع وزیراعظم کی ارون جیٹلی اور دھرمیندر پردھان سے ملاقات

نئی دہلی۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے مرکزی وزیر تیل دھرمیندرپردھان سے گذشتہ تین دنوں میں دوسری بار ملاقات کی ‘ جس کا مقصد واضح طور پر قدرتی گیس کی قیمت میں قابل قبول اضافہ تھا جس کا عنقریب اعلان متوقع ہے ۔ توانائی کے شعبہ کو درپیش مسائل پر تقریباً پانچ گھنٹے غوروخوض کیا گیا ۔ نریندر مودی نے آج دوبارہ اجلاس طلب کیا

نئی دہلی۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے مرکزی وزیر تیل دھرمیندرپردھان سے گذشتہ تین دنوں میں دوسری بار ملاقات کی ‘ جس کا مقصد واضح طور پر قدرتی گیس کی قیمت میں قابل قبول اضافہ تھا جس کا عنقریب اعلان متوقع ہے ۔ توانائی کے شعبہ کو درپیش مسائل پر تقریباً پانچ گھنٹے غوروخوض کیا گیا ۔ نریندر مودی نے آج دوبارہ اجلاس طلب کیا تھا جس میں پردھان کے علاوہ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی بھی شریک تھے ۔ ذرائع کے بموجب جمعہ کے اجلاس میں گیس کی قیمت پر نظرثانی کا فوری فیصلہ کیا گیا تھا ۔ نئی حکومت کو سرمایہ کار کے مفاد کا احیاء تیل اور گیس کے شعبہ میں کرنا ہے جو فی الحال جمود کا شکار ہے۔

TOPPOPULARRECENT