Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / گیس قیمت کی تجویز نامنظور

گیس قیمت کی تجویز نامنظور

نئی دہلی، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام)وزارت فینانس نے وزارت تیل کی یہ تجویز لوٹا دی ہے کہ مختلف کمپنیوں جیسے او این جی سی اور ریلائینس انڈسٹریز کی جانب سے مختلف کنوؤں سے حاصل کردہ قدرتی گیس کے کچھ حصہ کیلئے مارکٹ کی قیمت مقرر کرنے کی اجازت دی جائے۔ اس تبدیلی سے راست طورپر باخبر ایک معتبر ذریعہ نے بتایا کہ وزارت فینانس نے اس تجویز پر بعض تاث

نئی دہلی، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام)وزارت فینانس نے وزارت تیل کی یہ تجویز لوٹا دی ہے کہ مختلف کمپنیوں جیسے او این جی سی اور ریلائینس انڈسٹریز کی جانب سے مختلف کنوؤں سے حاصل کردہ قدرتی گیس کے کچھ حصہ کیلئے مارکٹ کی قیمت مقرر کرنے کی اجازت دی جائے۔ اس تبدیلی سے راست طورپر باخبر ایک معتبر ذریعہ نے بتایا کہ وزارت فینانس نے اس تجویز پر بعض تاثرات ظاہر کئے ہیں اور اسے منظوری کے بغیر واپس کردیا۔ حکومت نے گزشتہ سال اکٹوبر میں نئی گیس قیمت سے متعلق فارمولے کو منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا تھا کہ مستقبل میں قیمتوں کا تعین حکومت کی پالیسی کے تحت ہی ہوگا ۔ وزارت تیل نے مابعد اکٹوبر 2014 ء پیداوار کیلئے پریمیم کے تعین کی خواہش کی تھی۔

ہندوستانی ہائی کمیشن اسلام آباد میں
یوگا ایونٹ کا انعقاد
نئی دہلی، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) اس پس منظر میں جب کہ پاکستان نے ایک ہندوستانی یوگا انسٹرکٹر کو ویزا مسترد کردیا ہے ، ہندوستان اب اسلام آباد کے اپنے ہائی کمیشن میں درون خانہ ایونٹ منعقد کرے گا جو 21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگا کا موقع رہے گا ، وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج نے آج یہ بات کہی۔ انھوں نے بتایا کہ ہندوستان نے پاکستانی حکام سے کوئی یوگا ایونٹ کے اہتمام کی درخواست نہیں کی ہے ۔ نیز یہ کہ اندرون ہائی کمیشن یوگا ایونٹ کا اہتمام کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ انھوں نے ویزا سے انکار کیا ۔ ہم نے وہاں ہمارا داخلی انتظام کرلیا ہے مگر وہاں یوگا یقینی طورپر منعقد کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT