Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / گیس لے جانے والے ٹرک میں دھماکہ ، 11 ہلاک

گیس لے جانے والے ٹرک میں دھماکہ ، 11 ہلاک

کابل ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ایک ہیلتھ آفیسر کے بیان کے مطابق ہیرات میں ٹرک میں گیس کے لدے ہوئے کنسٹرس میں ہوئے دھماکے میں 11 افراد جن میں اکثریت بچوں کی ہے، ہلاک ہوگئے۔ ہیرات ریجنل ہاسپٹل کے ترجمان رفیق شیرزئی نے بتایا کہ دھماکہ میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بدقسمتی کی بات یہ ہیکہ دھماکہ ایک گیس سپلائی کمپنی کے کمپاونڈ میں رونما ہوا جو ایک ایسے کیمپ کے قریب واقع جہاں بے گھر بچوں کو رکھا جاتا ہے۔ دھماکہ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گیس کنٹرس سے لدا ٹرک کسی گیند کی طرح کیمپ میں جاگرا۔ اس وقت وہاں بچے کھیل رہے تھے۔ اس بات سے غافل کہ انہیں موت دبوچنے والی ہے۔ گیارہ مہلوکین میں دس بچے شامل ہیں جبکہ چار شدید زخمیوں کو علاج کے لئے ایران روانہ کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT