Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / گیس پٹرول پمپ پر آٹو رکشہ ڈرائیورس کی پریشانی

گیس پٹرول پمپ پر آٹو رکشہ ڈرائیورس کی پریشانی

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( راست ) : شیخ عبدالرحمن باوزیر سماجی کارکن نے اپنے ایک بیان میں گیس پٹرول پمپ کے ذمہ داروں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آٹو رکشہ ڈرائیورس گیس بھروانے کے لیے اپنے کاروبار چھوڑ کر چار چار چھ چھ گھنٹے لائن میں کھڑے رہتے ہیں لیکن پمپ والوں کو ڈرائیورس کی پریشانیوں کا احساس نہیں ہے ۔ بعض گیس پمپ والے ذمہ داران 50 روپئے زائد قیمت لے کر بغیر لائن کے آنے والے صارفین کو گیس دے دیتے ہیں ۔ جو بہت ہی نا انصافی ہے جب کہ گیس کی قیمت صرف 55 روپئے فی کیلو ۔ لائن میں کھڑے رہنے والوں سے بھی 10 روپئے زیادہ لیا جاتا ہے ۔ یعنی 65 روپئے فی کیلو لیتے ہیں ۔ اکثر آٹو والے مجبور ہو کر گیس لے لیتے ہیں ۔ یہ کہاں کا انصاف ہے ۔ آٹو یونین لیڈر مسٹر امان اللہ خاں آٹو ڈرائیورس کی پریشانیوں کے تعلق سے نہ کوئی بیان دیتے نہ کوئی احتجاج کرتے ۔ آخر گیس پمپ والوں کے تعلق سے کیوں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ آٹو ڈرائیورس میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے ۔ اس کی وضاحت کریں ۔ بیان کے آخر میں مسٹر شیخ عبدالرحمن باوزیر نے پٹرولیم اور سیول سپلائز کے معزز وزیر جناب ای راجندر سے اپیل کی ہے کہ اپنی اولین فرصت میں گیس پمپ والوں کا دورہ کر کے آٹو ڈرائیورس کی پریشانیوں کو دور کریں ۔۔

تلنگانہ پنشنرس سنٹرل اسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( راست ) : تلنگانہ پنشنرس سنٹرل اسوسی ایشن کے آرگنائزنگ سکریٹری جناب ایم اے شکور صدیقی کے بموجب اسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس 5-7-2014 کو 10-30 بجے دن بمقام اردو گھر مغل پورہ بصدارت صدر اسوسی ایشن منعقد ہوگا ۔ اور وظیفہ یابوں کے حل طلب مسائل زیر بحث رہیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT