Sunday , November 18 2018
Home / ہندوستان / گیس کٹر کی مددسے تین اے ٹی ایم سے 33لاکھ کی چوری

گیس کٹر کی مددسے تین اے ٹی ایم سے 33لاکھ کی چوری

ممبئی7نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے مضافاتی علاقوں نوی ممبئی اور بھیونڈی میں نا معلوم چوروں نے تین قومی بینکوں کے اے ٹی ایم کو گیس کٹر سے کاٹ کر 33لاکھ لاکھ روپے چوری کرلیے ہیں ۔یہ وارداتیں صبح سویرے انجام دی گئی ہیں۔ متصل ممبئی میٹروپولیٹن ریجن کے تھانے میں کھارپپڈی چا پاڑہ نوی ممبئی میں ایک اے ٹی ایم سے 51لاکھ روپے اور بھیونڈی کے کون گاؤں کے اے ٹی ایم سے 17لاکھ چرالئے گئے ہیں۔ پولیس کوشبہ ہے کہ تین افراد پر مشتمل گروہ نے یہ چوری انجام دی ،کھاڑگھر کے سنیئر انسپکٹر پردیپ دڑنے کہا کہ کیونکہ دونوں واردات کا طریقہ کار ایک جیسا ہے ۔کیونکہ سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ کے مطابق تینوں نقاب پوش اے ٹی ایم میں داخل ہوئے اور گیس کٹر سے مشین کو کاٹ کر رقم نکال لیے یہ واقعہ رات میں ڈیڑھ اور دوبجے کے درمیان پیش آیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT