Thursday , June 21 2018
Home / سیاسیات / گیس کے غبارے پھٹ پڑنے سے جیٹلی کے روڈ شو میںہلچل

گیس کے غبارے پھٹ پڑنے سے جیٹلی کے روڈ شو میںہلچل

امرتسر 18 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )گیس کے چند غبارے سینئر بی جے پی قائد ارون جیٹلی کے روڈ شو کے دوران پھٹ پڑے جس سے وقتی طور پر ہلچل مچ گئی۔ جیٹلی جب شرومنی اکالی دل اور بی جے پی اتحاد کے دیگر قائدین کے ساتھ ایک کھلے ٹرک میں سوار تھے جبکہ غبارے پھٹ پڑنے کا واقعہ پیش آیا۔ وہ پہلی بار پارلیمانی انتخابات میں امرتسر کے انتخابی حلقہ سے مقابلہ کر

امرتسر 18 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )گیس کے چند غبارے سینئر بی جے پی قائد ارون جیٹلی کے روڈ شو کے دوران پھٹ پڑے جس سے وقتی طور پر ہلچل مچ گئی۔ جیٹلی جب شرومنی اکالی دل اور بی جے پی اتحاد کے دیگر قائدین کے ساتھ ایک کھلے ٹرک میں سوار تھے جبکہ غبارے پھٹ پڑنے کا واقعہ پیش آیا۔ وہ پہلی بار پارلیمانی انتخابات میں امرتسر کے انتخابی حلقہ سے مقابلہ کررہے ہیں۔ قبل ازیں اس حلقہ کی نمائندگی کرکٹ کھلاڑی سے سیاستداں بننے والے نو جوت سدھو کرتے تھے جو تین مرتبہ لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ گیس سے بھرے ہوئے چند غبارے سینئر بی جے پی قائد انیل جوشی اٹھائے ہوئے تھے جو دھماکے سے پھٹ پڑے اور فضاء میں شعلے پھیل گئے جس کی وجہ سے ناولٹی چوک سے گذرنے والے کاروں کے قافلے میں ہلچل مچ گئی ۔ پنجاب کابینی وزراء بکرم مجیٹھیااور جوشی جیٹلی کے ہمراہ تھے۔ ریاستی بی جے پی صدر کمل شرما بھی کھلے ٹرک پر سوار تھے جو امرتسر ایر پورٹ سے کاروں کے قافلے کی شکل میں پیشرفت کررہا تھا۔ جوشی کے چہرے پر جھلس جانے سے معمولی زخم آئے جبکہ جیٹلی ،مجیٹھیااور دیگر بال بال بچ گئے۔

TOPPOPULARRECENT