Saturday , July 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / گیل،پولارڈ اور براوو دورۂ پاکستان کیلئے تیار نہیں

گیل،پولارڈ اور براوو دورۂ پاکستان کیلئے تیار نہیں

کراچی ۔8 نومبر(سیاست ڈاٹ کام )لاہور میں ورلڈ الیون کے آخری ٹوئنٹی20 کے دوران نجم سیٹھی کے ساتھ ویسٹ انڈیز بورڈ کے صدر ڈیوکیمرون پریس کانفرنس کے لئے آئے تو انہوں نے واضح کیا تھا کہ دورہ پاکستان کے لئے ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو قائل کرنا چیلنج ہوگا۔ واقعی وہ اپنے کرکٹرز کو قائل نہ کرسکے۔ کرس گیل، کیرون پولارڈ اور ڈوین براوو نے اپنے بورڈ کو صاف جواب دیدیا ہے کہ وہ پاکستان نہیں جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس حقیقت کو ماننے کے لئے شائد تیار نہیں ہے لیکن زمینی حقائق یہی ہیں کہ اس سال لاہور میں پاکستان سوپر لیگ فائنل کے بعد ورلڈ الیون کے تین میچوں اور سری لنکا کے ایک ٹوئنٹی20 مقابلے کے باوجود ویسٹ انڈیز کرکٹرز کے تحفظات دور نہ ہوسکے اور ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کا دورہ لاہور ملتوی کردیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کی ویب سائٹ کے مطابق کرس گیل سمیت صف اول کے ویسٹ انڈیز کھلاڑیوں نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اس ماہ لاہور میں تین ٹوئنٹی20 میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ حالات میں بھی کئی ویسٹ انڈیز کرکٹرز لاہور آنے تیار تھے لیکن کرس گیل کیرون پولارڈ اور ڈوین براوو نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچوں میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔

 

لوئس ہملٹن پیراڈائز پیپرز میں شامل
لندن۔8 نومبر(سیاست ڈاٹ کام )فارمولا ون چیمپئن ڈرائیور لوئس ہملٹن کا نام بھی پیراڈائز پیپرز میں شامل ہے۔ان کے بارے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں نے نجی جیٹ طیارہ خریدنے پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی تھی۔ یورپی ٹیکس قوانین کے مطابق جب کوئی کمپنی یا فرد طیارہ حاصل کرتا ہے تو اس پر لازم ہے کہ وہ خریداری کی قیمت کا بیس فیصد بطور ویلیو ایڈیڈ ٹیکس ادا کرے ۔
جسے بعد میں کاروباری استعمال کیلئے واپس لیا جا سکتا ہے اور لوئس ہملٹن 2013 میں بھاری رقم واپس لے چکے ہیں۔برطانوی ٹیکس اتھارٹیز نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT