Tuesday , January 23 2018
Home / پاکستان / گیلانی کو کرپشن کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور

گیلانی کو کرپشن کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور

کراچی۔17 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو پاکستانی انسدادِ کرپشن عدالت نے جعلسازی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور کردی ۔ عدالت نے 62 سالہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد کو 10 جولائی تک ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنایا۔ سابق وزیراعظم پر بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ 12 جعلسازی مقدمات کی کرپشن کی مالیت لاکھوں روپئے ہے۔ یہ مقدمات قومی احتساب بیورو نے گیلانی کے خلاف دائر کئے ہیں جبکہ گیلانی کا کہنا ہے کہ انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا ہے۔ ان کی رہائی کے وقت گیلانی کے ہزاروں حامی عدالت کے باہر جمع ہوگئے تھے۔ ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین ، جج کے کمرہ میں موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT