Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / گیلانی کی علیحدگی پسند قائدین، سکھ گروپوں کو سمینار کیلئے دعوت

گیلانی کی علیحدگی پسند قائدین، سکھ گروپوں کو سمینار کیلئے دعوت

سرینگر ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) کٹرپسند حریت کانفرنس جس کی قیادت سید علی شاہ گیلانی کرتے ہیں، ایک سمینار منعقد کررہی ہے جس کیلئے کئی علیحدگی پسند قائدین بشمول سکھ گروپوں، اور عیسائی برادری کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ علیحدگی پسند اجتماعی تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ حریت کانفرنس نے سرینگر میں 14 جون کو سمینار کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہ

سرینگر ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) کٹرپسند حریت کانفرنس جس کی قیادت سید علی شاہ گیلانی کرتے ہیں، ایک سمینار منعقد کررہی ہے جس کیلئے کئی علیحدگی پسند قائدین بشمول سکھ گروپوں، اور عیسائی برادری کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ علیحدگی پسند اجتماعی تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ حریت کانفرنس نے سرینگر میں 14 جون کو سمینار کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگ ’ہندوستانی مملکت کے فاشزم کی مزاحمت کس طرح کی جائے‘ کے عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ جن اشخاص کو مجوزہ سمینار کیلئے مدعو کیا گیا، ان میں اکالی دل لیڈر سمرنجیت سنگھ مان، دل خالصہ لیڈر کنورپال سنگھ، ممتاز انسانی حقوق جہدکار گوتم نولکھا اور عیسائی برادری کے نمائندے شامل ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اہم سمینار رہے گا جس میں کشمیر کے اسکالرز، دانشوران، مصنفین اور ’’موافق آزادی قائدین‘‘ بھی حصہ لیں گے۔

تعلیم ترک کردینے والے بچوں کیلئے پلیٹ فارم اسکول
ناگپور، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام)لگ بھگ 45 بچوں کا گروپ جو سارے مہاراشٹرا اور دیگر ریاستوں سے منتخب کیا گیا جن میں تعلیم کا سلسلہ یکایک چھوڑدینے والے بچے شامل ہیں ، انھیں یہاں ایک رہائشی ’پلیٹ فارم اسکول ‘ میں تعلیم سے روشناس کرایا جارہا ہے ۔ یہ اسکول مرکز کے نمایاں پروگرام سروشکشا ابھیان (ایس ایس اے ) کے تحت چل رہا ہے ۔ ’پلیٹ فارم گیان مندر ‘جو پلیٹ فارم اسکول کے نام سے معروف ہے ، اُسے یہاں ریلوے اسٹیشن کے قریب بجاریا علاقہ میں چلایا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT