Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / گیلانی کے بیٹوں سے این آئی اے کی پوچھ تاچھ

گیلانی کے بیٹوں سے این آئی اے کی پوچھ تاچھ

نئی دہلی ۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) 15 دن میں دوسری بار پاکستان حامی علحدگی پسند قائد سید علی شاہ گیلانی کے دو بیٹوں سے آج این آئی اے نے پوچھ تاچھ کی۔ یہ پوچھ تاچھ دہشت گردی کیلئے مالیہ فراہم کرنے کی تحقیقات کے سلسلہ میں تھی جس میں مبینہ طور پر جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید بھی ملوث ہیں۔ نعیم اور نسیم سے قبل ازیں 8 اگست کو پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔ بڑا بیٹا نعیم پیشہ سے سرجن اور نسیم ریاست جموں و کشمیر کا ایک ملازم ہے۔ عہدیداروں کے بموجب دونوں سے کہا گیا تھا کہ وہ مالی لین دین کے بارے میں دستاویزات این آئی اے کے اجلاس پر پیش کریں۔ این آئی اے نے جو مقدمہ درج کیا ہے اس میں حافظ سعید کا نام بھی شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT