Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / گیلانی کے داماد اور 6 دیگر کو این آئی اے نے گرفتار کرلیا

گیلانی کے داماد اور 6 دیگر کو این آئی اے نے گرفتار کرلیا

سری نگر/ نئی دہلی۔24جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سخت گیر علیحدگی پسند سید علی شاہ گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ کے بشمول 7 افراد کو این آئی اے نے گرفتار کرلیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں عسکریت پسندی کو فنڈس کی فراہمی اور تخریبی سرگرمیوں کی تحقیقات کے سلسلہ میں یہ گرفتاری عمل میں آئی۔ الطاف احمد شاہ کو الطاف فنٹوش بھی کہا جاتا ہے اور وہ جموں کشمیر پولیس کی تحویل میں تھے انہیں جاریہ ماہ احتیاطی طور پر حراست میں لیا گیا تھا۔ گیلانی کے قریبی ساتھیوں ایاز اکبر جو تحریک حریت کے ترجمان بھی ہیں اور پیر سیف اللہ کو بھی گرفتار کیا گیا۔ این آئی نے علیحدگی پسندقائدین کے خلاف 30 مئی کو مقدمہ درج کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT