Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / گیل اورسامیولز کی ویسٹ انڈیز ونڈے ٹیم میں واپسی

گیل اورسامیولز کی ویسٹ انڈیز ونڈے ٹیم میں واپسی

 

جمائیکا۔22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کے لیے جارحانہ اوپنر کرس گیل اور مارلن سیمیولزکو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔دونوں تجربہ کار کھلاڑیوں کو یونین اور بورڈ کے درمیان ‘عارضی اتفاق’ کے بعد ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سلیکشن پینل کے چیئرمین کورٹنی براؤن نے کہا ہے کہ گیل اور سیمیولز ہماری بیٹنگ میں قیمتی اضافہ ہوں گے اور ٹیم کے نوجوان بیٹسمینوں کی تربیت میں مدد کریں گے۔سنیل نرائن اور ڈیرن براوو دونوں نے انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں شرکت سے انکار کیا تھا۔ویسٹ انڈیز کی پالیسی کے مطابق عام طور پر بین الاقوامی میچوں کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب اسی وقت کیا جاتا ہے جب وہ اسی طرز میں ڈومیسٹک سیزن میں بھی شریک رہے ہوں۔خیال رہے کہ کئی کھلاڑیوں کو اس لیے ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا ہے کیونکہ وہ آسٹریلیا کی بگ بیش جیسی منافع بخش بیرونی لیگ کھیل رہے ہیں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ ٹسٹ سیریز کھیل رہی اور پہلے ٹسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ٹسٹ سیریز کے پہلے اور ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 209 رنز کے بڑے فرق سے شکست دی ہے۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ میچوں کی ونڈے سیریز کا پہلا میچ 19 ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT