Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / گیل اور براوؤ کے سوا کوئی واپسی کا خواہاں نہیں:ہولڈر

گیل اور براوؤ کے سوا کوئی واپسی کا خواہاں نہیں:ہولڈر

لندن۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیرن براوو اور کرس گیل کے علاوہ اور کوئی بھی بڑا کھلاڑی ٹسٹ ٹیم میں واپسی کا خواہاں نہیں ہے۔ جیسن ہولڈر نے کہا کہ کوئی بھی بڑا کھلاڑی ٹسٹ ٹیم میں واپسی کا خواہاں نہیں ہے جبکہ موجودہ ٹیم کو خودساختہ بڑے ناموں کی ضرورت ہی نہیں ہے، اس وقت جو ٹیم ہے وہ درست ہے۔ہولڈرکے بموجب صرف ڈیرن براوو واپسی کی شدید خواہش رکھتے ہیں جبکہ گیل سے بھی میری بات ہوئی انھیں بھی دلچسپی ہے لیکن دیگرکوئی بھی ٹوئنٹی 20 ماہر ٹسٹ میں نہیں آنا چاہتا۔یاد رہے کہ ونڈیز نے اپنی سلیکشن پالیسی میں نرمی پیدا کرتے ہوئے ان کھلاڑیوں کی دوسرے فارمیٹس میں واپسی کی راہ ہموار کی ہے جوکہ خود کو صرف ٹوئنٹی 20 تک محدود کرچکے تھے، ان میں سنیل نارائن، ڈیرن براوو، کرس گیل اور کیرون پولارڈ بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ونڈیز کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان مالی تنازعہ کی وجہ کئی اہم کھلاڑیوں نے سنٹرل کنٹراکٹ پر دسختط نہیں کئے تھے جس کے بعد گیل اوربراوؤ سمیت کئی اہم کھلاڑی ٹیم کی نمائندگی سے محروم ہوئے تھے۔

 

TOPPOPULARRECENT