Friday , October 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / گیل ناکام،نیوزی لینڈ 5 وکٹوں سے کامیاب

گیل ناکام،نیوزی لینڈ 5 وکٹوں سے کامیاب

ونگارائی۔20 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) ڈگ بریسویل،(چارو کٹ) اور ڈاک ایسلے (تین وکٹ) کی شاندار بولنگ اور اس کے بعد جارج واکر (47) کی نصف سنچری سے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے مہمان ویسٹ انڈیز کو پہلے ونڈے میچ میں پانچ وکٹ سے شکست دی اور تین میچوں کی سیریز میں1-0کی سبقت حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ نے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کے لئے مدعو کیا۔ ونڈیز کے اوپنر ایون لوئیس کی76 رن اور روومین پاویل کی59 رنز کی نصف سنچریاں بنائیں۔ مقررہ50 اووروں میں نو وکٹ پر249 رنزکا اسکور کیا لیکن اس کے بعد مہمان بولرس نشانہ کا تعاقب نہیں کرسکے اور نیوزی لینڈ نے46 اوور میں پانچ وکٹ پر249 رنز بناکر میچ جیت لیا۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز میں اوپنر کرس گیل کوئی خاص کمال نہیں دکھاسکے ۔ حال ہی میں پریمیر لیگ میں18 چھکوں کا ریکارڈ قائم کرنے والے گیل اس مرتبہ22 رنز پر سستے میں ہی آؤٹ ہوگئے ۔ انہوں نے31 گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ایلوس نے100 گیندوں میں سات چوکے اور ایک چھکا لگاکر اپنی پہلی ونڈے نصف سنچری بنائی۔شاندار بولنگ پر ڈوگ بریلسویل کو مقابلہ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT