Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / گیل پائپ لائن کی حالت کا جائزہ لینے ای آئی ایل کا تقرر

گیل پائپ لائن کی حالت کا جائزہ لینے ای آئی ایل کا تقرر

حیدرآباد 6 جولائی ( پی ٹی آئی )آندھرا پردیش کے ضلع مشرقی گوداوری میں گذشتہ ماہ گیس اتھاریٹی آف انڈیا لمیٹیڈ (گیل) کی پائپ لائن میں آتشزدگی اور خوفناک دھماکہ میں 21 افراد کے فوت ہوجانے کے بعد گیل نے مشرقی ساحل پر کرشنا گوداوری طاس سے 870 کیلو میٹر پر محیط پائپ لائن نیٹ ورک کی حالت کا جائزہ لینے کیلئے انجینئرس انڈیا لمیٹیڈ ( ای آئی ایل) کا تقرر کیا ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ملک بھر میں گیل کے پائپ لائنس ان کی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے تحفظ و صحت کے معیارات کے مطابق درست یا تبدیل کئے جاتے ہیں اور مزید چوکسی کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے ۔ عہدیدار نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’انجینئرس انڈیا لمیٹیڈ کو گیل کی تمام پائپ لائنس کی حالت کا جائزہ لینے کیلئے مقرر کیا گیا ہے جس کی رپورٹ کے مطابق پائپ کی تبدیلی کے منصوبے کو قطعیت دی جائے گی تاہم ہمیں ہدایت کی گئی ہے کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے کلیئرنس دیئے جانے تک کوئی تعمیراتی کام شروع نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT