Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / گیل کا رواں سال ویسٹ انڈیز کیلئے نہ کھیلنے کا اعلان

گیل کا رواں سال ویسٹ انڈیز کیلئے نہ کھیلنے کا اعلان

جمیکا ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شائقین کرکٹ کیلئے بُری خبر ہے۔ کرس گیل نے اعلان کر دیا کہ رواں سال وہ ویسٹ انڈیز کیلئے نہیں کھیلیں گے۔ ایک انٹر ویو کے دوران گیل نے کہا کہ وہ فی الحال ٹسٹ اور ونڈے ٹیم کے رکن بننے کے اہل نہیں ، اس لئے شائقین کرکٹ انہیں اب اگلے سال ہی ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتا دیکھ سکیں گے۔ 36 سالہ اوپنر نے اپنی ٹیم کی ’میچ فیس‘ کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسے چیارٹی میں دے دیں گے۔ انہوں نے ’اِنسٹا گرام‘ پر ایک تصویر پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد آرام کرنا چاہتے اور انہیں تصویر میں دیکھا جا سکتا کہ وہ ایک جزیرہ کے سوئمنگ پول کے قریب پُرسکون انداز میں نظر آ رہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT