Monday , October 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / گیل کی ٹوئنٹی 20 میں کئی ریکارڈس توڑنے والی سنچری

گیل کی ٹوئنٹی 20 میں کئی ریکارڈس توڑنے والی سنچری

ڈھاکہ۔13ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز اور رنگپور رائیڈرز کے جارحانہ اوپنر کرس گیل نے 20 ویں ٹی ٹونٹی سنچری بنا کر تاریخ رقم کرنے کے علاوہ میچ میں 18 چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے خلاف بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے فائنل میں گیل ایک مرتبہ پھر جارحانہ انداز میں دکھائی دیئے اور انہوں نے حریف بولروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سنچری اسکور کی۔گیل نے 69 گیندوں پر 18 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 146 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر کئی نئے ریکارڈز قائم کر دیئے۔یہ ان کی بی پی ایل میں پانچویں سنچری ہے، انہوں نے رواں لیگ میں دو سنچریاں اسکور کیں جبکہ گیل نے 20 ویں ٹی ٹونٹی سنچری بنا کر تاریخ رقم کر دی۔اس کے علاوہ انہوں نے 11 ہزار ٹوئنٹی20 رنز مکمل کر کے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا لیکن سب سے بڑھ کر یہ کہ انہوں نے اس شاندار اننگز کے دوران 18 چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔اس سے قبل اننگز میں زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ بھی انہی کے پاس تھا۔انہوں نے 2013ء میں آئی پی ایل میں واریرز کے خلاف میچ میں 17 چھکے لگا کر تاریخ رقم کی تھی جبکہ گیل نے بی پی ایل میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا اپنا ہی سابق ریکارڈ توڑ دیا۔انہوں نے چند دن قبل ہی کھلنا ٹائٹنز کے خلاف ایلیمنیٹر میچ میں 126 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی تاہم اب انہوں نے 146 رنز کی اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔یہ ان کی دوسری بہترین ٹوئنٹی20 اننگز ہے جبکہ ٹوئنٹی20 میں 175 ان کا بہترین اسکور ہے۔

TOPPOPULARRECENT